نئی تحقیقی رپورٹ: معاشی آزادی کے بغیرافراد کی خوشحالی ممکن نہیں
مارکیٹ اور پالیسی قانون کی حکمرانی کے تحت ہر فرد کے لیے خو شحالی کی ضما نت بن سکتی ہیں
معاشی آزادی اور خوشحالی کے آمدنی کی ہر سطح پر مر بو ط ہو نے کا مطلب ہے کہ غربت میں کمی کے تمام پروگراموں کی ابتدا معاشی آزادی میں اضافے سے ہو نی چاہیے
لاہور 3 دسمبر2009 : پنجاب کے دو سامپل ضلعوں، بہاولپور اور سیالکوٹ، کے تجربی مطا لعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ محض سما جی مواقع مہیا کر نے سے ، جیساکہ ترقی کے تقریباً تما م دعوے داروں(مثلاً امرتیہ سین)،اور امداد دینے والی تقریباً تمام ایجنسیوں کامنترا رہا ہے، اور جیسا کہ پاکستان میں غربت میں کمی لانے والے ادارو ں کا عمل بھی رہا ہے، نہ تو عا م افراد کی حالت میں بہتری آتی ہے اور نہ ہی انھیں آزادی میسر ہو تی ہے۔ یہ تحقیق علی سلمان نے آلٹر نیٹ سالوشنز انسٹیٹیوٹ(اے۔ایس۔انسٹیٹوٹ) کے لیے کنڈکٹ کی ، جولاہور میں قائم ایک رجسٹرڈ فلاحی غیر سرکاری تعلیمی اور تحقیقی تنظیم ہے۔ اس مطالعے کے مطابق قانون کی حکمرنی کی عدم موجودگی میں ، لوگوں کی حالت میںبہتری لانے کے حوالے سے کی جانے والی تما م سرمایہ کاری نہ صرف ان کی حالت میں بہتری لانے میں ناکام رہتی ہے بلکہ الٹا ان کی آزادی میں کمی کا سبب بن جاتی ہے۔
کلا سیکی اختیاريت کی نما ئندہ نئی اردو ویب سا ئٹ ، Hum-Azad.org کا اجراء
ہم-آزاد ڈاٹ آرگ ، کلا سیکی اختیاريت کے سب سےبڑے پورٹل کے طور پر کا م کر ے گی
ہم-آزاد ڈاٹ آرگ کا مقصد ، قانون کی عملداری ، بنیادی حقوق، محدود حکو مت، آزاد معیشت اورذمے دارانہ آزادی کا فروغ ہے
لاہور 14 نومبر 2009 : پاکستا ن کے پہلے فری مارکیٹ انسٹیٹیو ٹ ، آلٹر نیٹ سالوشنز انسٹیٹیوٹ (اے-ایس-انسٹیٹیو ٹ) نے آج لاہور میں اپنی اردو ویب سائٹ ، Hum-Azad.org کا اجراء کر دیا ہے ۔ انسٹیٹیو ٹ کی انگریزی ویب سائٹ کے پہلو بہ پہلو اردو ویب سائٹ ، محدود حکو مت، قانو ن کی عملداری، ملکیتی حقوق کے تحفظ ، مارکیٹ اکانومی، شخصی آزادی ، اور نجی پہل کاری کے فروغ کے لیے کام کر ے گی۔
نئی تحقیقی رپورٹ: پنجاب ایجو کیشن فاﺅ نڈیشن کی لاہور میں شروع کی گئی ایجو کیشن واﺅ چر سکیم کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے مفید ثابت ہو رہی ہے
لاہور 7 نو مبر2009 : پنجاب ایجو کیشن فاﺅنڈیشن کی متصورہ اورلاہور کے پسماندہ علاقو ں میں شروع کی گئی ایجو کیشن واﺅچر سکیم کا ایک آزادانہ تحقیقی مطا لعہ بتا تا ہے کہ ملٹن فریڈمین کے ایجو کیشن واﺅچر کے تصو ر کو صحیح انداز میں اور اس کی صحیح روح کے ساتھ عمل میں لا یا گیا ہے، اورنہ صرف یہ سکیم اطمینا ن بخش طور پر کام کر رہی ہے بلکہ اس سے مطلوبہ نتا ئج بھی برآمد ہو رہے ہیں۔