سیاسی فلسفہ دان ، انٹیلیکچول اونٹرپنور(Intellectual Entrepreneur) اور مصنف
خلیل احمد پاکستان کے پہلے آزاد مارکیٹ پر مبنی تھینک ٹینک آلٹرنیٹ سولیوشنز انسٹیٹیوٹ (Alternate Solutions Institute)کے بانی ہیں۔ انسٹیٹیوٹ کے صدر کی حیثیت سے خلیل نے آزاد مارکیٹس اور اختیار پسندی کے کلاسیکل(Classical) اصولوں کی مسلسل تائید کی ہے۔ وہ باقا عدگی سے مختلف مقامی اور بین الاقوامی روزناموں اور اخبارات میں لکھتے رہتے ہیں۔انہوں نے دی گریٹ بیٹل فار دی رول آف لاء ان پا کستان (The Great Battle for the Rule of Law in Pakistan)کے عنوان سے پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی قائم کرنے کی تحریک کے بارے میں کتاب شائع کی۔ان کا منشورِ آزادی 1973 کے آئین پرہمدردانہ نظرِثانی کرتے ہوئے بنیادی حقوق کو قابلِ احترام قرار دینے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ خلیل نے بڑی تعداد میں کتب کا اُردو میں ترجمہ کیا ہے جن میں دی ایڈوینچرز آف گلیبل : اے فری مارکیٹ اوڈیسی بائے کین سکول لینڈ(The Adventures of Gullible: A Free Market Odyssey by Ken Schoolland) شامل ہے۔خلیل نے سیاسی فلسفہ(Political Philosophy)میں پی۔ ایچ۔ ڈی کی ہے۔