مصنف او ر مفکر

پاکستان کے پہلے اختیار پسند مفکر اسلم آفندی 5جون 1924کو کشمیر کے علاقے سری نگر میں پیدا ہوئے اور فروری2006 میں وفات پاگئے۔پاکستان سے ا بتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعدو ہ اعلی تعلیم حاصل کرنے کیلئے 1945 میں بیرونِ ملک روانہ ہو گئے۔انہوں نے اختیار پسندی ، نراج(Anarchism) ، نراجی سرمایہ داری(Anarcho-Capitalism) اور پاکستان میں فلسفہً آزادی کوفروغ دینے کے سلسے میں انتہائی اہم کام کیے۔انہوں نے ہاؤ ٹو اینڈ آل وارز فار ایور(How to End All Wars Forever) ، ہارڈ فیکٹس آف ہسٹری (Hard Facts of History)اور اکنامکس فار دی کنفیوزڈ(Economics for the Confused)کے عنوانات سے تین کتب شائع کیں۔انکی کتاب ہاؤ ٹو اینڈ آل وارز فار ایور(How to End All Wars Forever)کو ایسوسی ایشن آف لیبرل تھینکینگ(Association of Liberal Thinking)نے ترکی زبان میں شائع کیا۔آفندی نے قومی اور بین الاقوامی روزناموں میں متعد د مضامین لکھے جیسا کہ ریزن(Reason)، شکاگو گزٹ ٹیلی گراف(Chicago Gazette Telegraph) اور آزادی کو فروغ دینے والے دیگر مجلے۔انہوں نے پاکستان میں بر ٹرینڈ رسل پیس فاؤنڈیشن (Bertrand Russell Peace Foundation in Pakistan)کی نمائندگی کی۔