کلا سیکی اختیاريت کی نما ئندہ نئی اردو ویب سا ئٹ ، Hum-Azad.org کا اجراء
ہم-آزاد ڈاٹ آرگ ، کلا سیکی اختیاريت کے سب سےبڑے پورٹل کے طور پر کا م کر ے گی
ہم-آزاد ڈاٹ آرگ کا مقصد ، قانون کی عملداری ، بنیادی حقوق، محدود حکو مت، آزاد معیشت اورذمے دارانہ آزادی کا فروغ ہے
لاہور 14 نومبر 2009 : پاکستا ن کے پہلے فری مارکیٹ انسٹیٹیو ٹ ، آلٹر نیٹ سالوشنز انسٹیٹیوٹ (اے-ایس-انسٹیٹیو ٹ) نے آج لاہور میں اپنی اردو ویب سائٹ ، Hum-Azad.org کا اجراء کر دیا ہے ۔ انسٹیٹیو ٹ کی انگریزی ویب سائٹ کے پہلو بہ پہلو اردو ویب سائٹ ، محدود حکو مت، قانو ن کی عملداری، ملکیتی حقوق کے تحفظ ، مارکیٹ اکانومی، شخصی آزادی ، اور نجی پہل کاری کے فروغ کے لیے کام کر ے گی۔
نئی ویب سائٹ اردو کے ایک بڑے پورٹل کے طور پر کا م کر نے کا ارادہ رکھتی ہے جہاں کلاسیکی اختیاری تصورات، معاملات، اور اقدارسے متعلق ادب اردو میں دستیا ب ہو گا۔ اس ویب سائٹ پر کلاسیکی اختیاری متون کو اردو کے ناظرین کے لیے مہیا کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ انگریزی ویب سائٹ کے مواد کو بھی یہا ں اردو میں درج کیا جائے گا۔
کین سکول لینڈ کی کتاب، The Adventure of Jonathan Gullible: A Free Market Odyssey ، جو دنیا کی 45 زبانوں میں پہلے ہی ترجمہ ہو چکی ہے، اے-ایس-انسٹیٹیو ٹ نے 2003 میں اس کا اردو ترجمہ، "عوامی فلا حی ریاست کی کہا نی ، بے چارے جوناتھن کی زبا نی" کے نام سے شائع کیا تھا۔ یہ مارکیٹ فلاسفی پر شائع ہو نے والی اردو کی پہلی کتاب تھی، اب اس کا دوسرا ایڈیشن بھی چھپ چکا ہے۔ ہم آزد ڈاٹ آرگ پر یہ کتاب بلا قیمت دستیا ب ہے۔
اس پراجیکٹ کے لیے تکنیکی اور مالی مدد 'ایٹلس گلو بل انیشی ایٹو برائے آزاد تجارت، امن اور خوشحالی ‘ کی طرف سے مہیا کی جا رہی ہے۔
ملا حظہ کیجیے: http://hum-azad.org
This is a comment
This is the text of a comment