یہ رپورٹ، "آزادی برائے علم: لاہور ایجوکیشن واﺅچر سکیم کا ایک مطا لعہ" (Liberate to Learn: A Study of the Education Voucher Scheme in Lahore) آج7 نومبرکو یہاں لاہور میں جاری کی گئی۔ اس موقعے پر رپورٹ کے مصنف علی سلمان نے بتا یاکہ یہ ایک با لکل نئی اور منفرد تحقیق ہے۔انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکیٹوڈائریکٹر خلیل احمد نے لاہور ایجو کیشن واﺅچر سکیم کے اس مطالعے کو اپنی نو عیت کا پہلا تحقیقی مطالعہ قرار دیا۔ انھوں نے بتا یا کہ اس تحقیق کے مثبت نتائج مجموعی طورپر سکیم کو کامیاب قرار دیتے ہیں۔ یہ تحقیق آلٹر نیٹ سالوشنز انسٹیٹیوٹ(اے۔ایس۔انسٹیٹوٹ)نے کنڈکٹ کروائی ، جولاہور میں قائم ایک رجسٹرڈ فلاحی غیر سرکاری تعلیمی اور تحقیقی تنظیم ہے۔

 

تاہم،اس سکیم کے مثبت پہلو ﺅں سے قطع نظر ، یہ مطالعہ بتاتا ہے کہ لاہور ایجوکیشن واﺅچر سکیم سے متعلق سب کچھ اچھا نہیں ہے۔اس سکیم کو جس طرح بڑھنا اور پھیلنا چاہیے تھا اور یہ جتنا بڑھ اور پھیل سکتی تھی، ایسا نہیں ہوا۔ گذشتہ 15 ماہ میں اس سے فائدہ اٹھا نے والے طالب علمو ں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا؛ یہ تعداد آج بھی اتنی ہی ہے جتنی اس سکیم کی ابتدا میں تھی۔ یقینا اس سکیم کا دائرہءکار ہنگامی بنیادوں پر تمام شہروں میں ضرورت مند افراد تک پھیلنا چاہیے۔

 

اے۔ ایس ۔ انسٹیٹیوٹ یہ امید رکھتا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں اور خصوصاً حکومتِ پنجاب، اور نجی شعبہ بھی ، اس مطالعے کو قابلِ اعتنا سمجھیں گے اور اس کے نتائج اور سفارشات کو اپنی پالیسی اور عمل کا حصہ بنا ئیں گے ۔اورایجوکیشن واﺅچر کا سکو پ پورے پاکستان تک بڑھایا جائے گا۔

 

اے۔ایس ۔انسٹیٹیوٹ یہ امید بھی رکھتا ہے کہ یہ مطالعہ فلاح پسند افراد کو آگے آنے کی ترغیب دے گا تاکہ

ایجو کیشن واﺅچر کی تما م ضرورت مندوں تک رسائی کو ممکن بنایا جا سکے۔

 

 

 

 

آئیے آگے بڑھیں اور پسماندہ گھرانو ںکوتحصیل ِعلم کے لیے آزادی سے ہمکنار کریں۔

 

کتاب کا نام:
 Liberate to Leran: A Study of the Education Vouche Scheme in Lahore

مصنف: علی سلما ن
اشاعت اول: نومبر 2009
صفحات: 70
قیمت: Rs. 150

 

 Title of the EVS.jpg

  

معلومات اور خریداری کے لیے، رابطہ کیجیے:

 

فون/ فیکس: 924235775415+
ہینڈ سیٹ: 923034000161+

 

ای میل ایڈریس: info@asinstitute.org
پوسٹل ایڈریس: پوسٹ باکس نمبر 933، جی پی او، لاہور - 54000
آفس ایڈریس: کمرہ نمبر 32، تیسری منزل، لینڈ مارک پلازا، جیل روڈ، لاہور